25 جولائی، 2024، 11:17 AM

نتن یاہو کا خطاب جھوٹ کا پلندہ تھا، اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے کا ردعمل

نتن یاہو کا خطاب جھوٹ کا پلندہ تھا، اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے کا ردعمل

امریکی کانگریس سے صہیونی وزیراعظم کے خطاب کے بعد اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے کہا ہے کہ نتن یاہو نے عالمی عدالت کے مقابلے میں اپنا دفاع کرنے کے لئے جھوٹ کا سہارا لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے گذشتہ رات امریکی کانگریس سے خطاب کیا۔ ان کے خطاب کے دوران نامزد صدارتی امیدوار کمیلا ہیرس سمیت اہم ڈیموکریٹ سینیٹرز غائب رہے جبکہ کانگریس کی عمارت کے باہر فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے مظاہرہ کیا اور غزہ میں جنگی جرائم کے بعد نتن یاہو کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

نتن یاہو کے خطاب کے بعد اقوام متحدہ میں فسلطینی نمائندے ریاض منصور نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ نتن یاہو نے اپنی تقریر کے دوران غزہ میں جنگی جرائم کا دفاع کرنے کی کوشش کی۔

ریاض منصور نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت کی جانب سے عدالتی کاروائی کے بعد نتن یاہو تنہائی کا شکار ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ نتن یاہو نے غزہ جنگ کے دوران حمایت پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عالمی عدالت کے احکام بے بنیاد شکایتوں پر مبنی ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس سے نتن یاہو کے خطاب کے دوران 128 سینیٹرز نے خطاب کا بائیکاٹ کیا اور ہزاروں افراد نے کانگریس کی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا۔

News ID 1925588

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha